۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جے ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر محسن علی

حوزہ/جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر نے کہا کہ دین اسلام میں جہاں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے  وہاں احترامِ انسانیت اور انسانی حقوق کے تحفظ پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی 10 دسمبر 1948ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق تمام ممبر ممالک کو اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے پر زور دیا گیا, کیا آپ کی ریاست آپ کے بنیادی انسانی حقوق ادا کر رہی ہے؟

انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے طے شدہ انسانی حقوق مثلاً صحت، علاج و معالجہ کی یکساں سہولیات، تعلیم کی یکساں سہولیات، روزگار کے یکساں مواقع اور سہولیات، رہنے کے لیے چھت، مکان، آزادی اظہار رائے، فراہمی انصاف کی یکساں سہولیات اور جان و مال کا یکساں تحفظ اور امن وامان، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چند ممبر ممالک کے سوائے باقی تمام ممالک اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

جے ایس او کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد لوگ یکساں بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں آپ کے فرائض کسی دوسرے کے حقوق ہیں۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں تاکہ دوسروں اور آپ کے حقوق ادا ہو سکیں۔ حقوق اللہ تو اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے معاف کر سکتا ہے، لیکن حقوق العباد، آپ نے جس بندے کے حقوق متأثر کئے جب تک وہ معاف نہیں کرے گا تب تک اللہ تعالی انسان کی بخشش نہیں کرے گا۔

دین اسلام میں جہاں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے وہاں اخوت و اجتماعیت، اتحاد و یگانگت کی بنیاد پر احترامِ انسانیت، بنیادی انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے تحفظ پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے، لہٰذا اسلام "انسانیت" کا دین ہے یہ امن و سلامتی کا علم بردار ہے ہمیں اسلام کا اصل ورح سمجھنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .